سندھ اسمبلی میں زبان پھسلن کا موسم، منظور وسان کے بعد شرجیل میمن کی بھی زبان پھسل گئی۔

بدھ 4 مارچ 2015 16:46

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : سندھ اسمبلی میں تو جیسے زبان پھسلنے کا موسم آ گیا ہے ، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج صبح منظور وسان کی زبان پھسلی تو اب شر جیل میمن کو بھی زبان سے ادا ہوئے الفاظ پر شرمندگی اٹھانا پڑی تاہم سندھ اسمبلی ایک بار پھر قہقہو ں سے گونج اٹھی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن تقریر کے دوران زبان پھسلنے کی وجہ سے کہہ بیٹھے ' تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی دھاندلی کرتی ہے'.. جب غلطی کا احساس ہوا تو جملہ درست کر لیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں