کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی نیو سبزی منڈی کے قریب کارروائی ،لاکھوں ڈالر مالیت کی پانچ ٹن چرس برآمد کرلی

بدھ 4 مارچ 2015 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیو سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرکے لاکھوں ڈالر مالیت کی پانچ ٹن چرس برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق اے این ایف کی ٹیم نے بدھ کو سپرہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی کے قریب کارروائی کی ،جس کے نتیجے میں پانچ ٹن برآمد کرلی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق چرس کو نہایت ہی مہارت کے ساتھ زمین میں چھپایا گیا تھا ۔جبکہ چرس کو کراچی سے ہالینڈ اسمگل کیا جانا تھا ۔ترجمان کے مطابق چرس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں ڈالر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں