شرح سود میں کمی کے باوجود نجی شعبے کے قرضوں میں کمی ہوگئی

بدھ 4 مارچ 2015 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) شرح سود میں کمی کے باوجود نجی شعبے کے قرضوں میں کمی ہوگئی، حکومت 3ماہ میں بانڈز اور ٹریژری بلز کی نیلامی سے 15کھرب روپے قرضہ لیگی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 8ماہ میں شیڈولڈ بینکوں سے حکومتی قرضوں کا حجم 959ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 171ارب روپے زائد ہے جبکہ 8ماہ میں نجی شعبے نے صرف 140ارب روپے کے قرضے لئے، جس میں گذشتہ سال آٹھ ماہ کے مقابلے میں پچاس فیصد کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت مارچ سے مئی دوہزار پندرہ کے دوران ٹریڑری بلز کی نیلامی سے تیرہ کھرب ستاون ارب روپے اور پاکستان سرمایہ کاری بانڈز کی فروخت سے ایک سو پچاس ارب روپے قرضہ حاصل کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں