شرح سود میں کمی کے باوجود نجی شعبے کے قرضوں میں کمی

بدھ 4 مارچ 2015 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)شرح سود میں کمی کے باوجود نجی شعبے کے قرضوں میں کمی ہوگئی، حکومت تین ماہ میں بانڈز اور ٹریڑری بلز کی نیلامی سے پندرہ کھرب روپے قرضہ لے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال آٹھ ماہ میں شیڈولڈ بینکوں سے حکومتی قرضوں کا حجم نو سو انسٹھ ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گذشتہ سال کی نسبت ایک سو اکہتر ارب روپے زائد ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ آٹھ ماہ میں نجی شعبے نے صرف ایک سو چالیس ارب روپے کے قرضے لئے، جس میں گذشتہ سال آٹھ ماہ کے مقابلے میں پچاس فیصد کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت مارچ سے مئی دوہزار پندرہ کے دوران ٹریڑری بلز کی نیلامی سے تیرہ کھرب ستاون ارب روپے اور پاکستان سرمایہ کاری بانڈز کی فروخت سے ایک سو پچاس ارب روپے قرضہ حاصل کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں