ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین کی ایڈ ووکیٹ علی حسنین بخاری کے قتل کی مذمت، حکومت ..
تازہ ترین : 1

ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین کی ایڈ ووکیٹ علی حسنین بخاری کے قتل کی مذمت، حکومت سے انصاف کی فراہمی کی اپیل۔۔

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین نے پارٹی کارکن علی حسنین بخاری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ علی حسنین نے لا پتہ افراد کے سب سے زیادہ کیسز جمع کروائے تھے، آرمی چیف اور حکومت کہاں ہے! کیا صرف روایتی قتلوں پر ہی تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ہم سب دکھی دل سے اللہ سے انصاف کی بھیک مانگ رہے ہیں ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ علیحسنین کے اہل کانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ان کا کہنا تھا کہ آئے روز ایم کیو ایم کے کارکنان کو کھلے عام نشانہ بنایا جا رہا ہے.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 14:23:31

اپنی رائے کا اظہار کریں