کرپشن پر نظر ہے ، کچھ طاقتور گروپس میرے خلاف ہیں ، مشیر وزیراعظم عاد ل گیلانی کا اپنی تعیناتی کا دفاع

بدھ 4 مارچ 2015 14:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے انسپکشن کمیشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ایڈوائزر عادل گیلانی نے بطور مشیر وزیراعظم اپنی تعیناتی کا دفاع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عادل گیلانی کاکہنا ہے کہ انہیں سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری یا چیئرمین کا عہدہ نہیں دیا گیا ہے بلکہ ان کا نام وزیراعظم کی درخواست پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین نے بھیجا تھا تاکہ کرپشن پر نظر رکھی جاسکے چیئرمین ٹرانسپرنسی نے میرے نام کی سفارش کی اور وزیراعظم آفس کو صاف صاف بتایا کہ ان کی پوزیشن صرف اعزازی ہوگی اور کوئی تنخواہ یا وظیفہ حاصل نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ سندھ پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبر بھی رہ چکے ہیں ۔ گیلانی کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتور گروپس ان کیخلاف ہیں کیونکہ وہ ان کی کرپشن سامنے لارہے ہیں اور وہ عدالتوں میں کیس لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے عہدے کیلئے معقول طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں