سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزمان اور ان کے ہمدردوں کو فوری گرفتار کیا جائے،

رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں اہم اجلاس ،سیکٹر کمانڈر سمیت اعلیٰ انٹیلی جینس افسران کی شرکت

منگل 3 مارچ 2015 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے سانحہ بلدیہ میں ملوث ملزمان اور ان کے ہمدردوں کی فوری گرفتاری کاحکم جاری کردیا،رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں سانحہ بلدیہ سے متعلق منگل کو ایک اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکٹر کمانڈر سمیت اعلیٰ انٹیلی جینس افسران نے شرکت کی،اس موقع پر رینجرز انٹیلی جینس کی جانب سے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزمان اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کا حکم جاری کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران بھتہ خور گروپ کی جانب سے سانحہ بلدیہ فیکٹریہ کے تفتیشی افسر اور متاثرین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا جبکہ سانحے کے ملزم رضوان قریشی کی اچانک گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا،تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کی تحقیقات میں بعض عناصر کے اثر انداز ہونے پر تشویش ہے تاہم ڈی جی رینجرز نے سانحے میں ملوث ملزمان اور ا ن کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئیے،جبکہ کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں