صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف حکومت بھرپور مہم چلا رہی ہے،جام مہتاب ڈاہر،

اب تک 1184 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں،صوبائی وزیر صحت کا ایوان میں جواب

منگل 3 مارچ 2015 22:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف حکومت بھرپور مہم چلا رہی ہے اور اب تک 1184 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں ۔ وہ منگل کو ایم کیو ایم کے رکن ظفر احمد خان کمالی کے مختصر مدت کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ظفر کمالی نے اپنے مختصر مدت کے سوال میں کہا کہ اس وقت کراچی سمیت صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے اور اس کے باعث کئی قیمتی جانوں کا ضیاء ہوا ہے ۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبے بھر سے 1441 عطائی ڈاکٹروں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں ، جس میں سے 1184 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کے خلا ف ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے بھر کے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں