کراچی ، بلوچ کالونی میں واقع رہائشی عمارت میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

منگل 3 مارچ 2015 22:12

کراچی ، بلوچ کالونی میں واقع رہائشی عمارت میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں واقع رہائشی عمارت میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 65 سالہ عبدالحق چھٹی منزل پر اپنے بھائی کے گھر سے لفٹ کے ذرِیعے نیچے جارہے تھے کہ لفٹ پھنس گئی اور کچھ دیر کے بعد گر گئی اور عبد الحق موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے۔پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں