کراچی میں کتوں اور گدھوں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے،حکومت کارروائی کرے ،کامران اختر ،

صوبے بھر میں ایسا گھناوٴنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے،صوبائی وزیر جام مہتاب کا نکتہ اعتراض پر جواب

منگل 3 مارچ 2015 22:07

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں منگل کو متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن کامران اختر نے نکتہ اعتراض پر بتایا کہ کراچی میں کتوں اور گدھوں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے اور مردار جانوروں کا آئل بنایا جا رہا ہے ۔ حکومت اس معاملے پر کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

اس پر وزیر صحت جام مہتاب حصین ڈاہر نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر پہلے ہی کارروائی کی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے کراچی اور میرپورخاص میں کریک ڈاوٴن کیا ہے اور مختلف لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں ۔ صوبے بھر میں ایسا گھناوٴنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے ۔ مختلف ٹی وی چینلز کی تفتیشی ٹیموں کو بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس مکمل تعاون فراہم کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں