وزیراعلی سندھ کی کوآرڈی نیٹر نادیہ گبول کا محکمہ انسانی حقوق کراچی دفتر کا اچانک دورہ ، غیر حاضرملازمین پر سخت برہمی کااظہار

منگل 3 مارچ 2015 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیراعلی سندھ کی کوآرڈینیٹربرائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے محکمہ انسانی حقوق کراچی دفتر کا اچانک دورہ کیا، غیر حاضرملازمین پر سخت برہمی کااظہار اورایڈمنسٹریٹرمحکمہ انسانی حقوق کو ہدایت دیں کہ محکمہ میں سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے اورغیرحاضرملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

اس موقع پرایڈمسنٹریٹرمحکمہ انسانی حقوق کراچی نے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ تشہری مہم،آگاہی پروگرامز،اوردیگراقدامات کے باعث دیہی علاقوں سمیت دیگرشہروں سے انسانی حقوق سے متعلق شکایات درج کرانے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،اس موقع پرنادیہ گبول نے شکایت سیل میں بیٹھ کرآنے والی کالزبھی سنی اور ان کو تیزی سے حل کرنے کی ہدایت بھی دیں،وزیراعلی سندھ کی کوآرڈینیٹربرائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرمحکمہ انسانی حقوق اشفاق احمد نے ملازمین کی حاضری،کارکردگی،انسانی حقوق سے متعلق شکایات کی تفصیل اوردیگر معاملات سے آگاہ کیا اوربتایا کہ تشہیری مہم، کھلی کچہری،سرپرائزویزٹس اوردیگراقدامات سے عوام میں آگاہی پیداہوئی ہے اورروزانہ موصو ل ہونے والی کالز اوردرخواستیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سندھ کے عوام نے محکمہ انسانی حقوق کو اپنا محافظ اورمعاون تسلیم کرلیا ہے اور وہ اپنی مسائل کے لیے محکمہ انسانی حقوق سے رجوع کررہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ محکمہ کی لیگل ایڈاورمیڈیکل ایڈٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں کا دورہ کرتی ہیں اورشکایتوں کے ازالے کے لیے مختلف تجاویزمرتب کرنے کے ساتھ ساتھ اچھے معاون کا بھی کردار ادا کرتی ہیں جس کے باعث عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ روزانہ موصول ہونے والی شکایتوں کا محکمہ کے افسران اور ملازمین تفصیلی جائزہ لیتے ہیں اورمکمل تحقیق کے بعد فریقین کے مسائل قانون اورشریعت کی روشنی میں حل کرواتے ہیں۔نادیہ گبول نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ انسانی حقوق کی بنیاد ہی سندھ کی عوام کی بلا تفریق خدمت کے جذبے کے تحت رکھی گئی تھی تاکہ بے سہارا لوگوں کی قانونی طریقے سے مدد کی جاسکے اور محکمہ اب اپنی منزل کی طرف گامزن ہے، آنے والے وقت میں محکمہ انسانی حقوق اپنا مزید بہتر کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو جلد از جلد نپٹایا جائے اور کیسز کو احتیاط سے ڈیل کیا جائے تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اس موقع پر انھوں نے خواتین ملازمین سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ خواتین اس معاشرہ کا حصہ ہے اور ان کے حقوق کی پاسداری سب پر فرض ہے،انسانی حقوق کا محکمہ سندھ میں خواتین ملازمین کے لیے مثالی جگہ ثابت ہورہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اس طرح کے دورے اندرون سندھ میں بھی کیے جائیں گے تاکہ اندرون سندھ میں انسانی حقو ق کے حوالے سے مزیدآگاہی دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں