وزیراعظم چاہتے ہیں ان کے حمایت یافتہ لوگ باآسانی منتخب ہوجائیں،حلیم عادل شیخ،

حکومت 22ویں ترمیم کے ذریعے اپنی بادشاہت اور پارٹی ممبران کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، صدر مسلم لیگ (ق)سندھ

منگل 3 مارچ 2015 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا واحدحل موجود حکمرانوں سے چھٹکارا ہے ،ظالم حکمران غریب عوام کی کمائی بے دردی سے لٹارہے ہیں ۔وزیراعظم ترمیم اس لیے لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے حمایت یافتہ لوگ باآسانی سے منتخب ہوجائیں،تاکہ سینٹ میں بھی ان کی بادشاہت قائم ہوجائے اس طرح 22ترمیم کے ذریعے اپنی بادشاہت کو فروغ دیکر یہ اپنے پارٹی ممبران کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

اچھی قیادت کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ واپنی سیاسی بصیرت اور قابلیت سے لوگوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں نہ کہ اقتدار کے ڈنڈے سے اب جب کہ سینٹ کا اتنخابی عمل جاری ہوچکاہے لہذا انتخابی طریقہ کار میں کوئی بھئی تبدیلی دھاندلی کے مترداف ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی جانب سے یہ کہنا کہ وہ سینٹ میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنا چاہتے ہیں دراصل کھلم کھلا جھوٹ ہے اصل میں وہ اپنی ڈکٹیٹرشپ کو مظبوط کرنا چاہتے ہیں۔

جہاں پر حکومت پر برسراقتدار پارٹی کا فائدہ ہو وہاں یہ لوگ ہمہ وقت قوانین تبدیل کرنے کو تیار رہتے ہیں لیکن22ویں ترمیم میں حکومت یہ چاہتی رہی کہ جیت ہر حال میں ان کی ہی ہو۔ان لوگوں نے عوام کو اس ٹیکسوں تلے دبادبا کر ادھ موا کردیا ہے اور ان کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے ،بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں موجود بی بی سی کے گیلپ سروے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس سروے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے متعلق یہ انکشاف کیا گیا ہے کل کو یہ بدنامی پورے پاکستان کے حصے میں بھی آسکتی ہے ،پاکستان کے مختلف اخبارات سے ملنے والی خبرپراپنے خیالات کے اظہار میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں موجود ہر گھرانہ کسی نہ کسی جرم کا شکار نہیں ہے بلکہ ان میں سے بہت سے ایسے بھی گھرانے ہیں جو بغیر کسی جرم کے سزا بھگت رہے ہیں مگر ان کی سنوائی اس لیے نہیں ہوتی کہ شاید ہماری عدالتوں کے پاس غریبوں کی سنوائی کے لیے وقت نہیں ہوتا ہے جس کی مثال یہ ہے کہ ہزاروں افراد کئی کئی سال سے عدالتوں کے یا تو چکر کاٹ رہے ہوتے ہیں یا پھر عدالتوں کے باہر بیٹھے ہیں مگر انصاف کا تقاضا ہے کہ غریب سے روٹھ ہی گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت زرا اس بات پر بھی توجہ دے کیونکہ سینٹ کے انتخابات تھر میں بچوں کی شرح اموات سے زیادہ اہم نہیں ہوسکتا ۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف سیاسی وسماجی لوگوں کی جانب سے مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا ۔بعدازاں مسلم لیگ میں شامل ہونے والے لوگوں نے حلیم عادل شیخ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں