استاد معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اور معاشرے کی بہتر تعلیم و تربیت میں استاد کا کردار نہایت اہم ہے،پروفیسر شاہدہ سجاد

منگل 3 مارچ 2015 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) استاد معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اور معاشرے کی بہتر تعلیم و تربیت میں استاد کا کردار نہایت اہم ہے۔ شعبہ تعلیم اساتذہ آج کے طلباء کو کل کا بہتر استاد بنانے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ پاکستان میں مستقل اور پائیدار مثبت تبدیلی اساتذہ ہی لاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رئیس کلیہ تعلیمات پروفیسر شاہدہ سجاد نے شعبہ تعلیم اساتذہ گلشن اقبال کیمپس میں بی ایڈ کی تعارفی کلاس کے موقع پر نئے آنیوالے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تدریس پاکستان کے بڑے پیشوں میں سے ایک ہے ہمارا معاشرہ بتدریج جس تنزلی کا شکار ہورہا ہے اس کی دیگر وجوہات کے ساتھ اہم وجہ تعلیم سے تربیت کے عمل کا نکل جانا ہے۔ موجودہ تعلیم ایک فرد کو اچھا پروفیشنل تو بنادیتی ہے مگر اچھا انسان نہیں بناپاتی۔ ڈاکٹر معروف بن رؤف نے کہا کہ شعبہ تعلیم اساتذہ میں طلباء و طالبات کو ان مراحل سے گزارا جاتا ہے جس سے وہ نہ صرف خود مستقبل کے باصلاحیت اساتذہ بن سکیں بلکہ ساتھ ہی آنے والی نسل کو بھی اچھا انسان ،محب وطن پاکستانی اور سچا مسلمان بناسکیں۔ پروگرام میں اساتذہ اورطلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں