ٰٓایمس اسکول اور کالج ماتلی کے طلباء و اساتذہ کا بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری ..
تازہ ترین : 1

ٰٓایمس اسکول اور کالج ماتلی کے طلباء و اساتذہ کا بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا دورہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ایمس اسکول اور کالج ماتلی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کادورہ کیااس مو قع پر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ویلفئیر آفیسراور اسٹاف نے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا ۔یو نیورسٹی کے شعبہء کمپیوٹر سائنس کے ہیڈ مظہر علی نے اساتذہ ، طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کا دورہ کرایااورمختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ، فیکلٹی میمبر اور آفیسرز نے بھی وفد سے ملا قات کی اس دورے کا مقصد طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی سے آگاہی اور تعلیمی نظام کو فروغ دینا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/03/2015 - 19:32:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں