کراچی، جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے دیرینہ بزرگ رکن یوسف کمال انتقال کرگئے

منگل 3 مارچ 2015 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم لانڈھی غربی زون کے دیرینہ بزرگ رکن یوسف کمال مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اُن کی عمر 75 سال تھی۔ اُن کی نماز جنازہ جامع مسجد مدنی لانڈھی نمبر 6 میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم محمد اسلام، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، ڈپٹی سیکریٹری عارف رحمن، ناظم مالیات محمد اسلم شیخ، امیر زون لانڈھی غربی جمیل الدین قریشی، نائب امیر سلطان احمد نجمی، ابراہیم انصاری، سیکریٹری شاہد انصاری، داد خان، ماسٹر ماجد غنی، قاسم جمال کے علاوہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان واہل محلہ نے شرکت کی۔

بعد ازاں مرحوم کو کورنگی نمبر 6 کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام، نائب امراء شکیل احمد، سید مفخر علی، محمد اسماعیل خان، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، ڈپٹی سیکریٹری عارف رحمن، رفیع الزماں، محمد سعید خان، کامران نواز، نوید اختر، عبد الحمید، ناظم مالیات اسلم شیخ، ناظم انتخاب سید اقبال سعید، ناظم نشر واشاعت قاسم جمال، اُمرائے زونز سید آصف علی، محمد قاسم خان، جمیل الدین قریشی، محمد نواز خان، قائم مقام امیر مولانا ضیاء الرحمن فاروقی نے جماعت اسلامی کے دیرینہ بزرگ رکن یوسف کمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں