اربوں روپے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے استعمال کیے جارہے ہیں ،بلال سلیم قادری

منگل 3 مارچ 2015 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے ملک کے موجودہ صورتحال اور سینٹ الیکشن پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے اربوں روپے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے سیاست دانوں سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اسمبلی میں پہنچنے والے ممبر اسمبلیوں کی بولیا ں لگائی جا رہی ہیں جس سے عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کیاجارہاہے یہ کو ن سی جمہویت ہے دریں اثناء انہوں نے کہاکہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے ہمارے حکمران سنجیدہ نہیں عوام غربت ،مہنگائی کے عذاب میں ڈوبی ہوئی ہے ملک میں غذائی قلت سے بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور ہماری اشرفیہ پیسوں کے بلبوتے پر سینیٹ سیٹوں کی جوڑتوڑ میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں