حکمران امن کے قیام پر خصوصی توجہ دیں ،کراچی کے عوام مسلسل کرب وپریشانی میں مبتلا ہیں،انور رضا

منگل 3 مارچ 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) تذکرة المعصومین ٹرسٹ کا اجلاس جامع مسجد اورنگی ٹاوٴن نمبر10میں منعقد ہوا جس میں شہر میں بڑھتی ہوئی قتل و غارت گیری ،ٹارگٹ کلنگ اور بے یقینی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا گیا کہ وہ امن کے قیام پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ شہر کراچی کے عوام مسلسل کرب وپریشانی میں مبتلا ہیں اور ان کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں حکومت کا کام عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے لیکن وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر حکام اپنے اس فرض سے غافل نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے مجرم آزادی کیساتھ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ،ہمارے حکمرانوں نے اس پر توجہ نہ دی تو پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا،اس موقع پر انور حسین زیدی،شاہد حسین زیدی،ناصر حسین زیدی،افسر علی رضوی،علی گوہر رضوی،ضرغام حیدر زیدی،نوید قمر زیدی،ضمیر حیدر عابدی،یاسین علی جعفری ،ذاکر حسین رضوی،محمد اکرم،سید باقر علی نقوی اور دیگر نے خطاب کیا اور عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اتحاد سے دہشت گردی اور لاقانونیت کا مقابلہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں