کراچی: ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

منگل 3 مارچ 2015 15:52

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے.

(جاری ہے)

اجلا س میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات پر بعد عنا صر کے اثر انداز ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ بھتہ خوروں کے گروپ کی جانب سے سانحہ کے متاثرین اور ان کے تفتیشی افسران کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں اجلاس میں سانحہ میں ملوث ملزم ر ضوان قریشی کی گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ اجلاس میں رینجرز اور انٹیلی جنس کی جانب سے سانحہ میں ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی جس پر رینجرز ترجامن نے ملوث افراد کی گرفتاریوں کا حکم دے دیا ہے اور کراچی میں جاری آپریشن کی رفتار کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں.

اجلاس میں سکیرٹری کمانڈر اور رینجرز انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں