پی ایس او کے منافع میں 73 فیصد کمی

منگل 3 مارچ 2015 14:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان سٹیٹ آئل کے منافع میں 73 فی صد کمی ہو گئی ہے اور رواں مالی سال کے جولائی سے دسمبر عرصہ تک اس کا بعد از ٹیکس منافع 4.3 ارب روپے رہا اور اس کے شیئر کی قیمت 15.76 رہی۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس او نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران منافع میں بعد از ٹیکس 73 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کے شیئر کی قیمت 58.15 روپے سے گر کر 15.8 روپے تک آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مالی سال 2014ء میں بلیک آئیل پراڈکٹس کا شیئر 67 فیصد جبکہ وہائٹ آئیل پراڈکٹس کا شیئر 49 فیصد رہا۔ موٹر گیسولین آئیل کا حجم 4 فیصد رہا۔ تاہم فرنس آئیل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کا سیل حجم 16 فیصد تک کم ہوا۔ پاکستان اسٹیٹ آئیل کے مطابق کہ آئیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے بھی کمپنی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ پاکستان سٹیٹ آئیل (پی ایس او) کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس کی عوامل کی تنظیم نو سے ری کنسٹرکچرنگ اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کمپنی کے مستقبل کے منافع بڑھیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں