گزشتہ 6 مہینوں کے دوران پولٹری فارمز کو 24.53 ارب روپے کا خسارہ

منگل 3 مارچ 2015 13:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) صارفین پولٹری کی زیادہ قیمتوں پر خریداری کر رہے ہیں جبکہ پولٹری فارمز کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں انہیں انتہائی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹی گورنمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ غیر موثر ہیں کیونکہ ابھی بھی سرکاری قیمت اور ریٹیل مارکیٹ کی قیمت میں فرق موجود ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حکومت نے زندہ مرضی کی قیمت 129 روپے فی کلو اور مرغی کی گوشت کی قیمت 190 روپے فی کلو مقرر کی تاہم دکاندار زندہ مرغی 150 روپے فی کلو اور گوشت 240 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 6 مہینوں کے دوران پیداواری لاگت کے بڑھنے سے 24.53 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ پاکستان سالانہ 1.02 برائلرز تیار کرتا ہے اور پیداوار کے لحاظ سے یہ دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔ پی پی اے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینہ انڈسٹری کا برا رہا کیونکہ اوسط قیمت 141.32 فی کلو پر رہی جس کی وجہ سے پولٹری فارمز کو 6.39 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں