برطانوی نشریاتی ادارے اور گیلپ پاکستان کا سروے، لیاری کو خطر ناک ترین علاقہ قرار دے دیا۔

منگل 3 مارچ 2015 12:50

برطانوی نشریاتی ادارے اور گیلپ پاکستان کا سروے، لیاری کو خطر ناک ترین علاقہ قرار دے دیا۔

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : بر طانوی نشریاتی ادارے اور گیلپ پاکستان کی جانب سے پاکستان میں سروے کیا گیا جس میں یہ نتائج اخذ کیے گئے کہ پاکستان میں ہر دوسرے گھر کو اسٹریٹ کرائم کا سامنا ہے، لیاری کراچی کا خطر ناک ترین علاقہ ہے جبکہ اورنگی ٹاؤن اسٹریٹ کرائم کے لحاظ سے سر فہرست ہے، کراچی میں سب سے عام جرم موبائل فون چھیننا ہے جبکہ خواتین کی مرد حضرات نسبت زیادہ واردات کا شکار ہوتے ہیں ہیں خواتین میں یہ تناسب 14 جبکہ مردوں میں 31 فی صد پایا جاتا ہے، سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیو کراچی میں مقیم افراد کو جرائم کا کم سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ نیو کراچی میں جرائن کا تناسب کم ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں