شعیب اختر کا ٹیم میں موجود نام باسط علی سامنے لے آئے ، عمرشریف بھی جذباتی
منگل 3 مارچ 2015 11:52
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء )شعیب اختر کی جانب سے قومی کرکٹرز پر حد سے زیادہ تنقید کرنے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی ،سکواڈ سے باہر سینئر کرکٹر کامران اکمل اور سینئر اداکار عمر شریف بھڑک اٹھے ،باسط علی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کو ٹیم میں ’’شعیب ایکٹر ‘‘ بولا جاتا تھا جبکہ عمر شریف کا کہنا تھا کہ دستانے پہننے سے لہو نہیں چھپ سکتا ہے ، اس قسم کی گھناؤنی حرکت میں کسی کا بھی ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عمراکمل کے بھائی اور ورلڈکپ کیلئے سکواڈ سے باہر ہونیوالے کامران اکمل نے کہاکہ عمراصل میں وکٹ کیپر نہیں ، ان سے اضافی ذمہ داری لی جارہی ہے ، اس نے کبھی وکٹ کیپنگ نہیں کی اور اب جوکچھ بھی کررہاہے وہ ٹیم اورپاکستان کیلئے ہے ، ریگولروکٹ کیپر پر تنقید کاکوئی جواز ہوسکتاہے ۔(جاری ہے)
سابق کرکٹرباسط علی کاکہناتھاکہ کیچ سب چھوڑتے ہیں ، کامران اکمل نے الفاظ کم استعمال کیے ، شعیب اختر کو ٹیم میں شعیب ایکٹربولاجاتاتھا ،وہ ایکٹربہت بڑے ہیں اور شاید جب پاکستانی ٹیم کیخلاف شوہورہارتھاتووقت بھی رات کاتھا۔
سینئر اداکارعمرشریف کاکہناتھاکہ قوم کو ایسے لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیے ، سب کو مخالفت کرنی اورسوچناچاہیے کہ ملک کے خلاف جوپراپیگنڈا ہورہاہے جس میں پاکستان کے لوگ ہی مذاق اُڑارہے ہیں ، اس قسم کی گھناﺅنی حرکت میں کسی کا بھی ملوث ہونا انتہائی شرم کی بات ہے۔اُن کاکہناتھاکہ ایساتونہیں ہوسکتاکہ آپ دستانے پہن کرآجائیں تو ہاتھوں پر لگالہو دکھائی نہیں دے سکتا، قوم کو سوچناچاہیے کہ کس کو سٹار کہیں ، ہم انشاءاللہ فتح کے قریب جائیں گے ، قوم کاجذبہ ہوناچاہیے ۔ ماہرین کاکہناہے کہ انڈیا میں جتنے بھی شوہورہے ہیں ، دراصل اُنہیں پاکستان کی برائی کرنیوالے لوگ چاہیں ، بھارت میں نام بنانے کا طریقہ ہی پاکستان کی برائی کرناہے ، بھارتی ٹی وی پر جس زبان میں شعیب اختر بول رہے ہیں ، کوئی بھی پاکستانی اُنہیں تسلیم کرے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
پولیسنگ کے عمل میں مددگار 15 فورس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،آئی جی پولیس سندھ
ں* وزیر اعظم سن لیں کراچی کے عوام کو اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہیئے۔منعم ظفر خان
دی سٹیزنز فائونڈیشن کے طلباء نے کامیابی کے ساتھ نامور جامعات میں داخلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے،وزیر ..
ذ*سٹیزن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "کراچی روح کی عظمت" کتاب کی رونمائی تقریب
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بیروزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم ..
ھ*کراچی انتظامیہ کی دواوں کی معیاد ذخیرہ اندوزی اور لائسنس چیک کر نے کی مہم کا آغاز
نیو کراچی کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
کراچی کے ضلع جنوبی میں منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر28دکانداروں کو205000روپے کے جرمانہ عائد
سرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ثروت اعجاز قادری
وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اکا امتحانی مراکز کا دورہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب