سندھ ہائی کورٹ، ٹیسٹ کی شرائط کیخلاف دائر درخواست پر پاکستان بار اور سندھ بار ..
تازہ ترین : 1

سندھ ہائی کورٹ، ٹیسٹ کی شرائط کیخلاف دائر درخواست پر پاکستان بار اور سندھ بار کونسل کو نوٹس جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ میں وکالت کے لئے ٹیسٹ کی شرائط کیخلاف دائر درخواست پر پاکستان بار اور سندھ بار کونسل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں خلیل احمد چنا نے درخواست دائر کی تھی کہ سندھ میں ایل ایل بی کے بعد وکالت شروع کرنے کے لئے ٹیسٹ کی شرط رکھی گئی ہے، لیکن لاہور ہائی کورٹ کے 2014ء میں دیئے گئے ایک حکم کے بعد پنجاب اور کے پی کے میں ایل ایل بی کے بعد وکیل پریکٹس شروع کر سکتا ہے، لیکن سندھ میں یہ شرط اب بھی برقرار ہے، جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کرتے ہوئے پاکستان بار اور سندھ بار کو 16مارچ تک کے نوٹس جاری کردیئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 21:33:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں