سندھ ہائی کورٹ : ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26مارچ ..
تازہ ترین : 1

سندھ ہائی کورٹ : ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کردی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی نے دو رکنی بنچ نے ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کردی ۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹھٹھہ کی سیاسی شخصیت ملک چنگیز خان نے درخواست دائر کی ہوئی ہے کہ ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کیا گیا ہے، جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے، کیونکہ اس سے قبل بھی وہ ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر اور مقدمات درج کرچکے ہیں، لہٰذاان کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے، عدالت نے سماعت چھبیس مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 21:11:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں