کراچی ، شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

پیر 2 مارچ 2015 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے عقب کٹی پہاڑی کے قریب سے 30سالہ صائمہ زوجہ اندراج عمر کی سوختہ لاش ملی ۔

لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے جلنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ لاش طبی معائنے اور ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ تاہم پولیس مقتولہ کی قتل کے شواہد اکٹھاکررہی ہے ۔تفتیش کے بعد ہی قتل کے اصل حقائق پتہ چل سکے گا ۔سرجانی ٹاوٴن تھانے کی حدود علی محمد گوٹھ اور عرب اوڈھو گوٹھ کے عقب مراقبہ ہال کے قریب خالی پلاٹ میں نامعلوم افراد گڑھا کھود کر پانچ سے چھ دن پرانی خاتون کی لاش دبارہے تھے کہ موقع پر چوکیدار جاگ گیا ،جس کے باعث ملزمان لاش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرخانے منتقل کردیا ۔تاہم خاتون کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔خاتون کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ۔موچکو کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 35سالہ بشیر الیاس ولد محمد خان ہلاک ہوگیا ۔مقتول ہزارے وال بتایا جاتا ہے ۔منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 44سالہ شعیب ولد عبدالستار کو قتل کردیا ۔

ادھر کورنگی کے علاقے زمان ٹاوٴن مٹکے والی چورنگی کے قریب فائرنگ سے 29سالہ ثاقب ولد عطاء الرحمن ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز جمشید ٹاوٴن تھانے کی حدود جیل چورنگی کے قریب بیکری میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے زخمی سیکیورٹی گارڈ زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں دم توڑ گیا۔مقتول کی شناخت 45سالہ محمد صغیر ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے ۔

اتحاد ٹاوٴن رحمانی محمے میں فائرنگ سے 17سالہ جہانگیر ولد عظیم ،لیاقت آباد میں فائرنگ سے سید ہمایوں ولد اسحاق،چاکیواڑہ تھانے کی حدود مولامدد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 17سالہ ساجد ولد محمدشاہد بلوچ زخمی ہوگئے ۔تمام افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک زخمی سمیت چار ملزمان گرفتار کرلئے ، ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، ایس پی کلفٹن کے مطابق گرفتار ملزم ا سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان گرفتار کرلیے ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں