پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ ..
تازہ ترین : 1

پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء)پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے ۔امدادی سامان کے پانچ ٹرک پیر کو سی او ڈی کراچی سے تھرپارکر کے علاقے بشمول چھاچھرو ،ڈیپلو ،ڈالی ،اسلام کوٹ اور ننگرپارکر کے اردگرد کے علاقوں کے لیے روانہ کیے گئے ۔امدادی سامان میں اشیاء خوردونوش ،کمبل ،پینے کا صاف پانی ،دوائیں ،بستر ودیگر ضروری سامان شامل ہے ۔

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 20:30:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں