رینجرز صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہیں، ترجمان رینجرز

پیر 2 مارچ 2015 17:58

رینجرز صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہیں، ترجمان رینجرز

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015 ء) : کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں، ایک سیاسی تنظیم کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات منافی اور غیر مناسب ہیں، رینجرز پر لگائے جانے والے الزامات کا مقصد محض ملکی سلامتی کے لیے جاری آپریشن کو نقصان پہنچانا اور ناکام بنانا ہے سندھ میں جاری رینجرز آپریشن بلا امتیاز جاری ہیں اور جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گے ترجمان کا کہنا تھا کہ قاتلوں ار بھتہ خوروں کے لیے ہمدردانہ سوچ نہ رکھی جائے ، ان کا کہنا تھا کہ چند روز کے دوران گرفتار کیے گئے افراد میں زیادہ تر ٹارگٹ کلنگ کے جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں