کراچی، فرقہ پرست ،جہادی گروپ ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہے ہیں،عون نقوی

پیر 2 مارچ 2015 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) معروف شیعہ عالم دین مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ شہر کراچی میں ہونیوالی پر تشدد واقعات اور قتل و غارت گیری حکومتی نا اہلی کے سوا کچھ نہیں کیونکہ یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان متحد اور پر امن ہیں ،لیکن شرپسند ،تکفیری اور فرقہ پرست ٹولہ ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

گلبرگ ٹاوٴن میں علماء و معززین اور سیاسی و مذہبی نمائندگان کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و ذمہ داران کا فرض بنتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملک کو اس دلدل سے نکالیں تاکہ شہر کو امن کا گہوارا بنایا جاسکے،اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی،علامہ فرقان حیدر ،مہدی شاہ ،حکیم محمد احمد ،علامہ جعفر رضا ،علامہ علی غنی ،صفدر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا اور حکومت سے کہا کہ وہ کالعدم مذہبی جماعتوں اور فتویٰ سازش مدارس کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ان کے سرپرستوں کا بھی محاسبہ کیا جائے کیونکہ انہی کی سرپرستی میں دہشت گردی کلچر فروغ پا رہا ہے۔

اگر حکومت اور ریاستی اداروں نے اس طرف توجہ نہ دی تو عوام کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں