الخدمت فانڈیشن کا 2015کو پانی کے سال کے طور پر منانے کا اعلان

پیر 2 مارچ 2015 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) الخدمت فانڈیشن پاکستان نے 2015کو پانی کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کردیا صاف پانی سے متعلق آگہی کے لیے 22 مارچ کو صاف پانی کا عالمی دن بھرپور انداز میں منایا جائے گا جس کا عنوان صاف پانی محفوظ زندگی رکھا کیا گیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں آگہی واک اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ الخدمت فانڈیشن پاکستان کی جنرل کونسل کی دو روزہ اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی عبدالشکور نے کی جب کہ سینئرنائب صدر احسان اللہ وقاص سیکرٹری جنرل شاہد اقبال اور دیگر ذمہ دارن شریک تھے۔ اجلاس میں الخدمت کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ نئے منصوبوں کے لیے حکمت عملی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدالشکور نے کہا کہ 2015 کو صاف پانی.... محفوظ زندگی کے عنوان سے منانے کا مقصد لوگوں میں صاف پانی سے متعلق شعور و آگہی کی فراہمی ہے آلودہ پانی انسانی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ مختلف امراض کی جڑ ہے ایسی صورت میں صاف پانی کی اہمیت کا صحیح ادراک ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شعور و آگہی کی فراہمی کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ہے اس کے لیے ہمیں انہیں آگہی فراہم کرنا ہوگی۔ الخدمت فانڈیشن آفات سے بچا صحت عامہ تعلیم صاف پانی کفالت یتامی مواخات پروگرام و دیگرسماجی خدمات کے ساتھ آگہی کی مہم پر بھی کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں