کراچی: رکشے میں بیٹھی لڑکی کو ایک خاتون کی تیزاب پلانے کی کوشش

پیر 2 مارچ 2015 16:41

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015 ء) : کراچی میں رکشے میں بیٹھی ایک لڑکی کو نا معلوم خاتون نے تیزاب پلانے کی کوشش کی، اطلاع ملنے پر پو لیس نے لڑکی سے بات کی جس پر پتہ چلا کہ ایک نا معلوم عورت نے اسے زبر دستی تیزاب پلانے کی کوشش کی. لیکن لڑکی نے مزاحمت کی جس پر تیزاب اس کے جسم پر لگ گیا. ایس پی شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ لڑکی کو تیزاب لگنے کے باعث اس کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا ہے تاہم اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے لیکن عورت کی تلاش جاری ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں