کراچی میں کتے کا گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پیر 2 مارچ 2015 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے 2 ملزمان کو کتے کا گوشت کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کراچی میں کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں دو افراد کتوں کا گوشت بنانے میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گزشتہ 6 ماہ سے یہ گھناوٴنا کام کررہے تھے۔

جس کے لئے وہ آوارہ کتے پکڑتے اور پھر ان کا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کردیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری جانب گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص انہیں کورنگی میں بکرے ذبح کرنے کا کہہ کر لے جاتا، جب وہ اس گھر میں پہنچتے تو کتے پہلے ہی سے کٹے ہوتے تھے، وہ صرف گوشت بنانے کا کام کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں