کراچی، لیاری میں دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ،ایک بچہ جاں بحق،7 افراد زخمی

پیر 2 مارچ 2015 16:07

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں مرزا آدم خیل روڈ پر دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ، ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز دہشت گردوں نے لیاری میں مرزاآدم خیل روڈ پر دستی بموں سے حملے کئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس حملے میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیاری سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بچے اور عورتیں شامل ہیں جن میں2 کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔واقعہ کے بھاری مقدار میں پولیس اور رینجرز اہلکار پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مرزا آدم خیل روڈ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔پولیس نے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ،آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں