ذخیرہ کردہ گندم کی عدم فروخت،امدادی قیمت میں کمی کا خدشہ

پیر 2 مارچ 2015 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) گذشتہ سال کی ذخیرہ کردہ گندم فروخت نہ ہوئی تو امدادی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے، وزارت خوراک نے متعلقہ حکام کو اضافی اسٹاک جلد فروخت کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

وزارت خوراک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پندرہ مارچ تک گندم کا تمام اضافی ذخیرہ برامد نہیں کیا جاسکے گا، اور اگر اضافی اسٹاک برآمد نہ ہوا تو گندم کی امدادی قیمت میں کمی کا خدشہ ہے۔

واضح رہے ملک میں تیس لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جنوری میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ اور پنجاب کو سبسڈی کے ساتھ دس لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، اس کے باوجود گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، تاہم وزارت خوراک نے مارچ کے وسط تک نئی فصل آنے سے پہلے گندم کے اضافی اسٹاک کو برآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں