کراچی جمشید کوارٹرز اور کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ‘ سٹریٹ کرائم میں ..
تازہ ترین : 1

کراچی جمشید کوارٹرز اور کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ‘ سٹریٹ کرائم میں ملوث چار افراد گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) کراچی جمشید کوارٹرز اور کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، مختلف علاقوں سے سٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزم پکڑے گئے ۔ کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک زخمی سمیت چار ملزمان گرفتار کرلئے ، کورنگی اور جمشید کوارٹر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، ایس پی کلفٹن کے مطابق گرفتار ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان گرفتار کرلیے ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برا?مد ہوئیں ، دوسری جانب جمشید کوارٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا ، کورنگی 2 نمبر کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 14:10:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں