کراچی: لیاری میں مولا مدد چوک میں ایک رکشے میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق ، 6 افراد زخمی

پیر 2 مارچ 2015 13:35

کراچی: لیاری میں  مولا مدد چوک میں ایک رکشے میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق ، 6 افراد زخمی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : کراچی کے علاقہ لیاری میں مدد چوک پر ایک رکشے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں سے بھی دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ دھماکہ دستی بم کا تھا یا رکشے کا سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا لیکن بم سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے تا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چل سکے، واقعے کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ لوگ اپنے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں