کراچی‘طوفانی ہوائیں، چھتیں گرنے کے واقعات میں6افرادزخمی

اتوار 1 مارچ 2015 18:01

کراچی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) کراچی میں بارش کے بعد تیز ہوائیں چلنے سے چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں ایک گھر کی چھت گرگئی۔چھت گرنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ لیاقت آباد میں گھر کی چھت گرنے سے چار افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں