کراچی :اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں چھت گرنے سے6افراد زخمی
تازہ ترین : 1

کراچی :اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں چھت گرنے سے6افراد زخمی

کراچی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں چھت گرنے سے6افراد زخمی جبکہ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں گھر کی چھت گرنے سے میاں سلیم احمد اور بیوی سلمہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔لیاقت آباد کے علاقے میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔تمام افراد معمولی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 17:48:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں