غیرملکی کمپنیوں نے 85 کروڑ96 لاکھ ڈالر وطن واپس بھیجے

اتوار 1 مارچ 2015 16:28

کراچی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) رواں مالی کے ابتدائی سات ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر منافع کی صورت میں، پچیاسی کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر وطن واپس بھجوائے۔ حکومت پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سو فیصد غیرملکی اونرشپ کے ساتھ ، لامحدود منافع بھی وطن واپس بھیجنے کی ترغیب دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے جولائی سے جنوری دوہزار پندرہ کے دوران پچیاسی کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر وطن واپس بھیجے۔

بھیجا گیا منافع گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے اکتالیس اعشاریہ پانچ فیصد زائد ہے۔ صرف جنوری میں چھ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالرمنافع کی صوررت میں واپس بھیجے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران چون کروڑ چون لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں