کراچی، لیاری یکے بعد دیگرے 5 کریکر کے دھماکوں سے گونج اٹھا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 1 مارچ 2015 13:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں یکے بعد دیگرے 5 کریکر کے دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیاری میں جاری آپریشن کے باوجود تاحال امن قائم کرنے میں کامیابی نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے آٹھ چوک میں سلاٹر ہاؤس کے قریب نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے یکے بعد دیگرے 5 دھماکے ہوئے،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں