پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 28 فروری 2015 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے شہر قائد کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ہفتہ کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کو رینجرز نے قائدآباد، مہران ٹاوٴن، یوسف گوٹھ اور نارتھ کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں