کورنگی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 2ٹارگٹ کلرز سمیت 4ملزمان گرفتار
ہفتہ 28 فروری 2015 19:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) کورنگی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 2ٹارگٹ کلرز سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی جنید احمد شیخ نے کہا کہ پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرکے شاہ فیصل کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے 4پولیس اہلکاروں قتل کرنے کے الزام میں ٹارگٹ کلر محمد حسن عرف شوٹر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں زمان ٹاوٴن تھانے کی حدود عبدالرزاق عرف شیرٹن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ملزم 18پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور دیگر کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزم نے شرافی گوٹھ میں 4پولیس اہلکاروں ،کورنگی صنعتی ایریا میں 3پولیس اہلکاروں اور کورنگی تھانے ک کی حدود میں 2پولیس اہلکاروں سمیت متحدہ کے یونٹ انچارج اور مخبری کے شبے میں پنجابی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 2افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ۔(جاری ہے)
پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ملزم امجد کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ شرافی گوٹھ سے ملزم عمر علی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار