شہر قائد میں حادثات اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد
تازہ ترین : 1
شہر قائد میں حادثات اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں ..

شہر قائد میں حادثات اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری۔2015ء)شہر قائد میں حادثات اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔سچل تھانے کی حدود گلشن اقبال عباس ٹاوٴن میں گھر سے 22سالہ کفایت اللہ کی پھندا لگی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق متوفی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کی ہے ۔متوفی کا آبائی تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ۔

ماڑی پور تھانے کی حدود گریس ایریا میں گھر سے 18سالہ عرشنا دختر کلو کی پھندا لگی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق متوفیہ نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر پھندا لگاکر خودکشی کرلی ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپردکردیا گیا ۔رضویہ تھانے کی حدود لسبیلہ پل کے قریب سے 35سالہ شخص کی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق متوفی منشیات کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے ۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب سے گذشتہ روز مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن نمبر 10غوثیہ چوک کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا 50سالہ محمد سلیم ولد محمد علی اصغر عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 19:24:40

اپنی رائے کا اظہار کریں