ایس آئی یو ٹی اور باشکنت یونیورسٹی ترکی کے درمیان باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخظ

ہفتہ 28 فروری 2015 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن )ایس آئی یو ٹی( اور باشکنت یونیورسٹی ترکی کے مابین تعلیم، تربیت اور تحقیق کے میدان میں باہمی تعاون کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پرباشکنت یونیورسٹی کے بانی و صدر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر مہمت ہیبرال اور )ایس آئی یو ٹی(کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب الحسن رضوی نے اپنے اداروں کی طرف سے یاداشت پر دستخط کئے۔

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پروفیسر مہمت ہیبرال )ایس آئی یو ٹی(کی بچوں اور دل کے امراض کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔ اس یادداشت کی وجہ سے )ایس آئی یو ٹی(اور باشکنت یونیورسٹی کے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف، ہسپتال کے انتظامی معاملات پر مامور افراد کو مفت تعلیم و تربیت اور تحقیق کے مواقع مہیا ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس یاداشت کی وجہ سے توقع ہے کہ پاکستانیوں کے لئے تعلیم اورتحقیق کے دروازے جو مسدود ہوتے جارہے تھے وہ کھلیں گے۔ اور اس سے یہاں کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ باشکنت یونیورسٹی ترکی کے اہم اور قابل قدر اداروں میں سے ایک ہے جو نہ صرف صحت کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہی ہے بلکہ صحت کے علاوہ انیس19مختلف تعلیمی میدانوں میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ دوسری طرف )ایس آئی یو ٹی( پاکستان میں صحت کے مخصوص شعبوں میں لوگوں کو مفت ومعیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں