کراچی، شیڈول کے مطابق بلدیہ غربی کے ہر گلی کوچہ میں اسپرے کرایا جائے گا ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

ہفتہ 28 فروری 2015 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری صاف سرسبز اور پرامن مہم کے دوران ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ اسپرے مہم کا افتتاح کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے بلدیہ غربی میں اسپرے مہم کا جو شیڈول دیا گیا ہے اس شیڈول کے مطابق بلدیہ غربی کے ہر گلی کوچہ میں اپنی نگرانی میں اسپرے کرایا جائے انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صاف سر سبز اورپر امن مہم کے دوران بلدیہ غربی کے تینوں زونوں میں دستیاب تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جائے صفائی ستھرائی ،کچرے وملبے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ وال چاکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جائے برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں سپرنٹنڈنگ انجینئر نے بلدیہ غربی میں جاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کو صفائی ستھرائی اور کچرے وملبے کی منتقلی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ اور سائٹ زون سے روزآنہ تقریباً 800ٹن کچرہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے جبکہ وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمہ کے سا تھ ساتھ ماحول کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے تینوں زونوں میں روز مرہ کی بنیادوں پر پودے لگائے جارہے ہیں درختوں ،فٹ پاتھوں اور الیکٹرک پولز پر کلر بھی کیا جارہا ہے برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی سینٹرز فعال کردیئے گئے ہیں سڑکوں سے برساتی پانی کی نکاسی کاکام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں