غیرملکی کمپنیوں نے 85 کروڑ96 لاکھ ڈالر وطن واپس بھیجے

ہفتہ 28 فروری 2015 15:55

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) رواں مالی کے ابتدائی سات ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر منافع کی صورت میں85 کروڑ 96لاکھ ڈالر وطن واپس بھجوائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں نے جولائی سے جنوری2015کے دوران 85 کروڑ 96 لاکھ ڈالر وطن واپس بھیجے۔ بھیجا گیا منافع گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے 41.5 فیصد زائد ہے۔ صرف جنوری میں 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالرمنافع کی صوررت میں واپس بھیجے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران چون کروڑ چون لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں