بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت؛اسٹیٹ بینک نے 715 ارب روپے فراہم کر د یئے

ہفتہ 28 فروری 2015 15:16

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 715 ارب روپے شامل کر د یئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی بنک کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کیلئے 8 فیصد سالانہ شرح سود کے حساب سے 715 ارب روپے شامل کیے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 8.15 فیصد سالانہ کے حساب سے 726 ارب 50 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 37 بولی دہندگان نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں