کراچی:ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کے لیے دونوں پارٹیوں میں اتحاد

ہفتہ 28 فروری 2015 13:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 28 فروری 2015 ء) : کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد نے سید سردار احمد کی سر براہی میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی، جس میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دونوں پورٹیوں میں باہمی ہم آہنگی پائی جاتی ہے عوام کو بہت جلد خوشخبری ملے گی ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ایم کیو ایم سندھ حکومت میں واپس آ جائے گی ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ممبران کو بلا موابلہ سینیٹ الیکشن میں منتخب کیا جائے گا جس کے تحت ایم کیو ایم کے سید رضا زیدی اور تسکین مشکور عابدی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ خاتین اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے تحت ایم کیو ایم کی نگہت خاتون خواتین کی نشست سے دستبردار ہوں گی جبکہ پیپلز پارٹی کے رحمان ملک اور ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر سیف ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر امیدوار منتخب ہوں گے اس کے علاوہ ایم کیو ایم کی جانب سے میاں عتیق اور خوش بخت شجاعت کو جنرل نشستوں سے کامیاب کروائے جانے کا امکان ہے، یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اآئین میں کی گئی 22ویں ترمی کی مخالفت کی تھی آج بھی ان کا کہنا تھا کہ عوام ذاتی مفاد پر کی گئی کسی بھی ترمیم کو برداشت نہیں کرے گی ، ملک میں بیک وقت دو قوانین نہیں رہ سکتے عوام خفیہ اور ایم پی اے اوپن ووٹ کیوں دیں، جبکہ ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کی تھی اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم اس ترمیم کی حمایت کرتے ہیں اس سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت ہو گی اور کرپشن سے پاک ہو جائیں گے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں