مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا
ہفتہ 28 فروری 2015 11:50
کراچی /لاڑکانہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ رات گئے سندھ میں داخل ہوگیا،کراچی سمیت اندرون سندھ میں مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ، بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ، بارش میں پھسلن سے متعددافرادزخمی ہوگئے ، محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں اہلیان کراچی پر باران رحمت کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیر بلدیات نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظرشہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔
مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ رات گئے سندھ میں داخل ہونے کے بعد شہر قائد میں خوب گرجا ، چمکا اور جم کر برسا۔ بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ صدر ، ناظم آباد ، رضویہ کالونی ، شارع فیصل ، ائیر پورٹ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
شہر کے پوش علاقوں میں بارش رحمت اور نشیبی علاقوں میں زحمت بنی۔ سڑک کے بیشتر حصوں میں برساتی پانی جمع ہو گیا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل پر 3 ملی میٹر ،گلستان جوہر، ائیرپورٹ اور پی اے ایف بیس مسررو میں2 ملی میٹر لانڈھی میں ایک ملی میٹر جبکہ صدر میں برائے نام بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔ شرجیل میمن نے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں ۔ دوسری طرف بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ہے ، حیدر آباد ڈویژن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب بارش کے فوری بعد کے الیکٹرک کے 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق