سپریم کو رٹ کے ریمارکس مہاجر قومی موومنٹ کی سچائی کی دلیل ہے۔خالد حمید،

کرپشن کی مد میں لی گئی خطیر رقم بیرون ملک منتقل کی گئی، ثبوت آج بھی ریکارڈ پر موجود ہیں ، مہاجر قومی موومنٹ

جمعہ 27 فروری 2015 23:09

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کراچی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر خالد حمید نے کہاکہ مہاجرقومی موومنٹ متعدد باروفاقی حکومت کو نشاندہی کراتے رہے ہیں کہ سندھ اور کراچی کے محکموں میں بڑے پیمانے میں کرپشن کی جارہی ہے جس کابراہ راست اثر معیشت پر پڑیگا لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اداروں کی من مانیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار رکھی گئی جس کا نتیجہ آج قومی خزانے کی خستہ حالی ہے جس میں صوبائی وزراء اور محکموں میں بیٹھے افسران کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔

چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی چیمبرآف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اداروں میں بیٹھے افسران نے کراچی کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم رکھااورکثیر رقم کی عوض نوکریاں بیچیں سندھ کے اداروں میں طوفانی کرپشن کا یہ حال ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان سڑکوں پر مارے مارے پھررہے ہیں اور انگوٹھا چھاپ وزیر و مشیر بنے بیٹھے ہیں صوبائی حکومت نے میرٹ پر شب خون مارا اور اداروں کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا یہی وہ سچ تھا جس کا سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں اعتراف کیا جودرحقیقت مہاجرقومی موومنٹ کی سچائی کی کھلی دلدلیل ہے ۔

(جاری ہے)

خالد حمید نے کہاکہ ہم نہ صرف پہلے ہی یہ نشاندہی کراچکے تھے کہ چند کرپٹ افسران سندھ کے اداروں کو نوچ نوچ کرکھا رہے ہیں بلکہ کرپشن کی مد میں لی گئی خطیر رقم بیرون ملک منتقل کی گئی جس کا ثبوت حکمرانوں اور افسرانوں کی بیرون ملک بنائی گئی جائیدادیں ہیں جس کے ثبوت آج بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔ خالد حمید نے مزید کہاکہ سند حکومت نے مفاہمت کی آڑ میں کرپٹ افراداور سیاسی بھرتیاں کیں اگر سندھ بلخصوص کراچی کو لٹیروں سے بچانا ہے تو وفاق صوبائی وزراء اور محکموں کے افسران کی کرپشن کا فوری نوٹس لے تاکہ اداروں سے کرپشن جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں