گلشن اقبال میں آتشزدگی مسلم لیگ سندھ کی جا نب سے امدادی سرگرمیاں جاری،

حکومت غریب مساکین کی آہ سے ڈرے بیچارے دو روز سے کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔حلیم عادل شیخ

جمعہ 27 فروری 2015 23:09

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) گلشن اقبال میں آتشزدگی مسلم لیگ اور PRFکی ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں۔متاثرین میں کھانے پینے کا امدادی سامان جن،ٹینٹ،بچوں کے تحائف کپڑے ،کمبل،چٹائیاں،صاف پانی کی بوتلیں ،واٹرکولراور راشن بیگز اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔PRFکی جانب سے رضاکاروں نے بھی انسانی ہمدردی کے کاموں میں حصہ لیا۔

اورکئی سو متاثرہ علاقہ مکینوں میں کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا۔موقع پر موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں یہاں کل بھی پہنچا تھا اور آج بھی امدادی سامان تقسیم کیا ہے میں سب کچھ اپنی جیب سے کررہاہوں افسوس کے سندھ حکومت کو یہاں فوری آنا چاہیے تھا یہ لوگ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

چاہے لنک روڈ کا حادثہ ہو،سپر ہائی وے کا حادثہ ہو یاپھر شکارپور سمیت ان غربا کی جھگیوں کے جلنے کا المیہ ہو سندھ حکومت عوام کی خدمت کے حوالے سے ہر محازپر ناکام ہوچکی ہے ،سندھ حکومت کا اسقدر لاپرواہی کا برتنااچھی خبر نہیں ان لوگوں کو غریب مسکین لوگوں کی آہ وبکا سے ڈرنا چاہیے۔

جس وقت ان لوگوں کے گھر بار جل رہے تھے اس وقت ایکسپو میں بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کے باعث سڑکیں بند تھیں جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ اور متعلقہ پولیس کا عملہ تاخیر سے پہنچا ،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ آگ لینڈ مافیا نے لگائی یا پھر اس کی کوئی اور وجوہات ہیں اس کی تحقیقات ضرورہونی چاہیے ۔عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے زلیل وخوار ہورہے ہیں۔

جھگیوں میں رہائش پزیر لوگوں کا یہ الزام ہے کہ ان کی جھگیوں کو جان بوجھ کر آگ لگائی گی ہے ،متاثرین کا کہنا ہے کہ کچھ لینڈ مافیا کے لوگ ہمیں اس پلاٹ سے ہٹانا چاہتے تھے ۔حلیم عادل شیخ نے آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا کہ وہ ان کو انصاف دلائینگے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں۔

یہ لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہماری اس عوام پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے چاہے کوئی گیس سلنڈر سے جھلس کر مرے یا پھر کسی کے گھروں کو جان بوجھ کر آگ لگادی جائے ۔حلیم عادل شیخ کے ہمراہ اس موقع پر سیکرٹری ایڈمنسٹریشن نعیم عادل شیخ،کراچی کے جنرل سیکرٹری عبداللیف رند ،لیبر ونگ سندھ کے نائب صدر سلطان بھٹی ، انور کشمیری ،حلیم عادل شیخ کے پولیٹیکل سیکرٹری شیخ اقبال،رانازوالفقار،خواتین ونگ سندھ کی رہنما جمیلہ بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں